پی ایس ایل 8 : کراچی کنگز ملتان پہنچ گئے، عامر انجری کےباعث ساتھ نہ آسکے
تفصیل کے مطابق پی ایس ایل سیزن 8 کا میچ کھیلنے کےلئے کراچی کنگز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی ہے۔
ٹیم کے ارکان کا ہوٹل پہنچنے پر استقبال کیا گیا، ان کو پھول اور جوس پیش کیاگیا ۔
دوسری طرف کراچی کنگز کے ترجمان کا کہنا ہے ہ کہ محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے تھے، عامر انجری کے باعث کراچی کنگز کی ٹیم سے الگ ہوگٸے ہیں، اور محمد عامر اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے۔
وہ ٹیم کے ساتھ ملتان نہیں آئے ہیں عامر کراچی کنگز کے اگلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
وہ بدھ کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے ، مکمل فٹ ہونے کے بعد محمد عامر دوبارہ کراچی کنگز کو جواٸن کریں گے.
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گروئن انجری کے باعث عامر 2 سے 3 پی ایس ایل 8 کے میچز کے لئے دستیاب نہیں ہونگے۔
اس سے قبل کراچی کنگز کے میر حمزہ بھی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8 : کراچی کنگز کو جھٹکا، میر حمزہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر، عاکف جاوید ٹیم میں شامل
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا ، دھانی انگلی میں فریکچر کے باعث ٹیم سے باہر
یاد رہے اس سے قبل ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی بجی انگلی کے فریکچر کے باعث لیگ سے باہر ہو چکے ہیں ، لاہور میں ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا کے، تاہم اب رو بہ صحت ہیں۔