Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 8 : کراچی کنگز کو جھٹکا، میر حمزہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر، عاکف جاوید ٹیم میں شامل

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں انجریز کے باعث کھلاڑیوں کے لیگ سے باہر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کنگز نے بقیہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے لیے میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
انگلی کا فریکچر: دھانی پی ایس ایل سے باہر

میر حمزہ منگل کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پشاور زلمی کے خلاف اپنی ٹیم کے افتتاحی میچ کے دوران اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے تھے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق تبدیلی کی منظوری ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دی ہے، جس میں ہارون رشید (چیئرمین)، عثمان واہلہ (ممبر)، ڈاکٹر نجیب سومرو (ممبر، میڈیکل) اور سمیر کھوسہ (ممبر، لیگل) شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی بھی انجری کے سبب لیگ سے باہر ہو چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button