Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایل ایل بی کیس: چیف جسٹس، چیف آف آرمی سٹاف کو مراسلے تحریر

زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس کی انکوائری کرنے والی ایف آئی اے کی کمیٹی ، چانسلر اور وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لینے کےلئے چیف جسٹس اور آرمی چیف کو مراسلے تحریر کردئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : با اثر تعلقات میں ایل ایل بی 5سالہ پروگرام کی انکوائری دب گئی

ایل ایل بی تین سالہ کیس میں طلبا کے تعلیمی سال ضائع ہونے پر ملک کی اسٹیبلشمنٹ کو مراسلے تحریر کئے گئے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف ، کور کمانڈر ملتان اور وائس چانسلر اور رجسٹرار زکریا یونیورسٹی کو ارسال کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایل ایل بی تین سالہ کی تعلیم 5سو ملین کے فراڈ کی اطلاع کے بعد روک دی گئی، 2016 سے تاحال امتحانات کا انعقاد نہ ہوسکا، اس میں طلبا کا کیا قصور ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان : زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس؛ سپریم کورٹ نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو معطل کر دیا

وی سی اور رجسٹرار اپنی سیٹوں پر موجود نہیں ہیں، الحاق شدہ کالجز بند کردیے گئے ہیں ، چند اعلیٰ وکلاء کی خواہش پر یہ ہوا، اور وہ اس معاملے سے کھیل رہے ہیں ، اور امتحانی نظام بند پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس؛ کالجز مالکان کا منظم فراڈ ثابت، ایف آئی اے رپورٹ[“ڈی رپورٹرز” کی تفصیلی خبر]

ہماری آپ سے التجا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے، اور فور ی طور پر ایل ایل بی تین سالہ تعلیم کا سلسلہ دوبارا بحال کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ایل ایل بی جعلی ووچر اور رجسٹریشن کیس : ایک ہفتے میں ذمے داروں کا تعین کرنے کا حکم

اس مراسلے پر زکریا یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ اور سینڈیکیٹ میں ہے، اس لئے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button