Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں ایک اور بوگس ووچر سکینڈل پکڑا گیا

بی اے / بی ایس سی اور ایل ایل بی کیس میں جعلی ووچر پکڑے جانے کے باوجود زکریا یونیورسٹی کے کرپٹ عناصر اپنی کارروائیوں سے باز نہیں آئے، ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں۔
جامعہ زکریا : جعلی ووچر کی تحققات کےلئے چار رکنی کمیٹی کی تشکیل

ذرائع کے مطابق ایم اے ، ایم ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات کی فیس کے ووچر تصدیق کےلئےخزانہ دار آفس بھجوائے گئے ، جب ان کی جانچ کی گئی تو ان میں 108ووچر کی تصدیق نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں۔
جعلی ووچر کیس: محمڈن لا کالج کو واجبات جمع کرانے کا حکم

جس کی اطلاع کنٹرولر امتحانات کو دی گئی، انہوں نے طلباء سے رابطہ کیا توانہوں نے بتایا کہ امتحانی فیس انہوں نے سینئر کلرک محمد عارف کو دی تھی اور ان کو موبائل فون کے ذریعے پیسے بھیجے گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔
ایل ایل بی جعلی ووچر اور رجسٹریشن کیس : ایک ہفتے میں ذمے داروں کا تعین کرنے کا حکم

ابتدائی انکوائری میں محمد عارف پر الزام ثابت ہوگیا جس پر کنٹرولرنے معاملہ رجسٹرار آفس بھجوادیا ۔

یہ بھی پڑھیں۔
ایل ایل بی جعلی ووچر اور رجسٹریشن کیس : ایک ہفتے میں ذمے داروں کا تعین کرنے کا حکم

انہوں نے محمد عارف کا فوری تبادلہ کرتے ہوئے معطل کردیا ، اور اس کے خلاف پیڈایکٹ تحت کارروائی کاحکم جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں۔
جعلی ووچر کیس: محمڈن لا کالج کو واجبات جمع کرانے کا حکم

شعبہ کامرس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صادق شاہد کو انکوائری افسر مقرر کردیا، جبکہ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اسسٹنٹ رجسٹرار خلیل کھور ریکارڈ پیش کریں گے ۔

انکوائری افسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 90روز میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائے۔

علاوہ ازیں محمد عارف کو بھی ہدایت کی گئی ہے اس کیس کے حوالے سے وہ کوئی ثبوت پیش کرنا چاہتا ہے تو تین روز میں رجسٹرار آفس میں اپنے ثبوت جمع کرادے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عارف مار دھاڑ کرنے کا عادی ملازم ہے، جس نے ایک دوسرے ملازم کے گھر پر بھی قبضہ کر رکھا ہے ، جبکہ فراڈ کی کئی شکایات اس وقت رجسٹرار آفس میں جمع ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button