Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایم ڈی واسا ناصر اقبال کی ریٹائرمنٹ کی تقریب کا انعقاد

چیئرمین ترقیاتی ادارہ ملتان رانا عبدالجبار نے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری آفیسر کی باعزت ریٹائرمنٹ بڑے اعزاز کی بات ہے، کام سے ہی انسان کی پہچان ہے ناصر اقبال نے واسا میں جو خدمات سرانجام دیں ان کے دور کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا ۔
وہ انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر ہیں اور واسا میں ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے میں وقت لگے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی واسا ناصر اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ الواداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر چیف انجینئرساؤتھ پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راؤمحمد قاسم، ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان قیصر سلیم،وائس چیئرمینز ایم ڈی اے فرخ نسیم راں،اشرف ناصر خان، سابق ایم ڈی واسا مشتاق احمد خان،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر میڈم نگہت جبیں،ڈائریکٹر ایڈمن موسیٰ خان، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام، ڈائریکٹر فنانس محمد سعید ڈوگر، ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد، سمیت تمام ڈپٹی ڈائریکٹر ز ودیگر افسران بھی موجود تھے

چیف انجینئرساؤتھ پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راؤمحمد قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر اقبال کا شمار قابل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے۔
انہوں نے واسا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اقبال کی ادارے کے لیے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری آفیسر کی زندگی کی معراج ڈے آف ریٹائرمنٹ ہے ، ناصر اقبال وژن رکھنے والے قابل آفیسر ہیں خصوصاًجو ترقیاتی سکیمیں انہوں نے واسا ملتان کے لئے منظورکروائی ہے وہ اولیائے کرام کے شہر کے باسیوں کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں ۔

انہوں نے اپنی ایم ڈی شپ کا جو ٹرینڈ سیٹ کیا ہے آنے والے آفیسر کو بہتر انداز سے سروس ڈیلیوری اپنانا ہوگا۔
ناصر اقبال نے خطاب میں افسران وملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ واسا انسانی زندگی کی بنیادی ترین سروسز کی فراہمی کا انتہائی اہم ادارہ ہے، اس ادارے کا سربراہ،افسران ودیگر ملازمین شہریوں کی خدمت اور بروقت فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات بہم پہچانے کے لئے اپنی ذاتی مصروفیات حتیٰ کہ تہواروں کی تعطیلات بھی قربان کردیتے ہیں۔
آپ لوگوں نے ہمیشہ ٹیم ورک کے ذریعے اس ادارے کو بلندیوں کی معراج تک پہنچانا ہے ۔انہوں نے کہا ملتان شہر میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کے پراجیکٹ پائپ لائن میں ہیں، انشاء اللہ 2022میں بیشتر منصوبوں پر عمل درآمد کا آغاز ہو گا۔
بعد ازاں چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار، چیف انجینئرساؤتھ پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راؤمحمد قاسم اور ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ناصر اقبال کو قرآن پاک کا تحفہ اور یادگاری شیلڈ پیش کیں۔

قبل ازیں واسا ہیڈ آفس میں ایم ڈی واسا ناصر اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر واسا افسران وملازمین کی جانب سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا، اور ان کی دستار بندی کے ساتھ ساتھ ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button