Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں کپاس کی بہتر پیداوار کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کپاس کی بہتر پیداوار کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ اسداللہ خان نے کی۔

جبکہ سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل اور وائس چانسلر زرعی جامعہ ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز نے خصوصی شرکت کی۔

کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا محکمہ زراعت پنجاب اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر عام کسان کی کاٹن کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہی ہے, تاکہ کسان کے مسائل حل کیے جائیں اور کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے کسانوں کی رہنمائی کی جائے۔

انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز اور کاشتکاروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔

ثاقب علی عطیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایم کو بروئے کار لاکر کسان اپنی پیداوار بڑھا سکتا ہے اس سے خرچ بھی کم کر سکتا ہے ۔

انہوں نے مزید کسانوں کے مسائل کے حل یعنی بھرپور کوششوں کا یقین دلایا۔

ڈاکٹر صغیر احمد نے بتایا کہ ایک سال اگیتی فصل پر مرجاؤ کا حملہ مشاہدہ کیا گیا ہے میئ کاشت پر پتہ مروڑ وائرس کا حملہ گذشتہ سالوں سے زیادہ ہے ۔

ان بیماریوں کے تدارک کیلئے تجربات کی روشنی میں کسانوں کیلئے سفارشات بھی دی گئی ہیں اور ان سے بہتر نتائج موصول ہوں گے۔

کسانوں نے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی کمی زہروں کی افادیت میں کمی موسمی حالات پتہ مروڑ وائرس پودوں کا بڑھاؤ سفید مکھی اور گلابی سنڈی کے تدارک کے لئے کھاد کی فکسنگ کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں ۔محکمہ زراعت حکومت بہتر حکمت عملی دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کے نرخوں میں گزشتہ چند دنوں میں کمی آئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مزید کمی آ سکتی ہے حکومت امدادی قیمت 6 ہزار فی من مقرر کرے۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اختتامی کلمات میں کہا زرعی یونیورسٹی کسانوں کے مسائل جدید تحقیق سے کررہی ہے تاکہ کسانوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے ، اور فی ایکڑ لاگت کاشت کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے دروازے کسانوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔

اجلاس میں ڈاکٹر انجم علی ڈی جی محکمہ زراعت توسیع پنجاب،ڈی جی پیسٹ وارننگ ایڈ کوالٹی کنٹرول پیسٹی سائیڈ فقیر حسین ،ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ملتان ڈویژن صابر ،خالد حمید سندھ ،عبدالحمید ،صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر ،جدید کاشت کار بلال اسرائیل ،ڈاکٹر محمد عمیر ،کرنل ریٹائرڈ فیروز نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button