Breaking NewsNationalتازہ ترین
کچرے کی گاڑیاں کپڑے سے ڈھانپ کر سٹرکوں پر لانے کی ہدایت

ایم ڈی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے کمپنی کی گاڑیوں سے کچرا گرنے بارے میڈیا میں آنے والی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے اور آپریشنز کے شعبے کو کچرے سے لدی تمام گاڑیوں کو ترپال سے ڈھانپنے کا حکم دیاہے۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی منیجرز آپریشنز اور سیکٹر ہیڈز ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
فخرالاسلام ڈوگر نے واضح کیا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ورکرز کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔



















