Breaking NewsSportsتازہ ترین
چھٹی نیشنل سیونگز لیگ, 2022 کی میز بانی ملتان کو مل گئی
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز اسلام آباد نے ملک گیر کرکٹ ایونٹ چھٹی نیشنل سیونگز لیگ, 2022 کی میز بانی ملتان کو دے دی گئی۔
ملتان میں انتظامات کا آغاز کردیا گیا ھے، اور اس سلسلے میں قومی بچت ریجنل ہیڈکوارٹر ملتان میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر ارسلان اسلم ملک نے کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایونٹ کی میزبانی ملنا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔ بہترین انتظامات کے ذریعے ایونٹ کو یادگار بنایا جائے گا۔ تمام میچز رات کو فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ حتمی شیڈول اور وینیو کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایوںٹ میں کراچی۔لاہور۔ کوئٹہ۔ اسلام آباد۔پشاور ۔راولپنڈی۔فیصل اباد اور ملتان سمیت 14 ٹیمیں شرکت کریں گی۔



















