زکریا یونیورسٹی فائرنگ کیس؛ پی ایس ایف کے 20 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج
زکریا یونیورسٹی میں جمعہ کی شب ہونےوالے فائرنگ میں ملوث 20 زائد افراد پر مقدمات درج کرا دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی فائرنگ سے گونج اٹھی
پہلا مقدمہ طالب علم شاہد عدنان نے درج کرایا انہوں نے درخواست میں موقع اختیار کیا کہ وہ اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی پارکنگ میں موجود تھا، جہاں پی ایس ایف کے 25 سے زائد افراد آگئے جن میں آوٹ سائیڈر شامل تھے اور وہ مسلح تھے، ان میں رانا زاہد ، احتشام الحق ، حیدر سنگھیڑا، میر واعظ،تصور گجر، اصغر سپرا ،جیند گل،سمیع جوئیہ، محمد دانش، احمد گل اور سید حسین گردیزی شامل تھے، انہوں نے اس پر حملہ کردیا اس سے قیمتی موبائل اور 60 ہزار روپے چھین کرلے گئے، اس لئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
جبکہ دوسری ایف آئی آر سیکورٹی برانچ کے شفٹ انچارج مجاہد نے درج کرائی کہ وہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ پی ایس ایف نے ریلی نکالی، جس کی قیادت رانا زاہد کر رہا تھا، اس ریلی نے لاء کالج اور کیمپس میں بدنظمی پیداکی اور سرکاری کام میں مداخلت کرنے کی کوشش کی، ان میں متعدد افراد آوٹ سائیڈر اور سزا یافتہ تھے، جن کا داخلہ ممنوع ہے، یہ منع کرنے کے باوجود کیمپس میں داخل ہوئے اور امن کوخراب کیا، شام کے اوقات میں فائرنگ کی ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دوسری طرف زکریا یونیورسٹی کی سیکورٹی الرٹ رہی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔