سکول کونسل کا الیکشن جیتنے والوں کی تقریب حلف برداری 30 نومبر کو ہوگی

سکول کونسل میں جیتنے والے طلبا کی تقریب حلف برداری 30نومبر کو ہوگی۔
اس سلسلے میں ڈی پی آئی سکولز جنوبی پنجاب نے تمام سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
جس میں تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تحصیل کی سطح پر صرف ایک حلف برداری کی تقریب ہونی چاہیے۔
فوکل پرسن کانام ڈی ای اوز اور سی ای اوز کی مشاورت سے چنا جائےاور اس کا نام رابطہ نمبر کے ساتھ ڈی پی آئی سکولز جنوبی پنجاب کو مطلع کیا جائے۔
تقریب میں قریبی سکولوں کے بچے شریک ہوں گے ، تقریب طلبا وطالبات کی مشترکہ ہوگی پنڈال میں طالبات اورطلبا کےلئے الگ الگ حصےبنائے جائیں گے ، بیٹھے کا انتظام پہلے سے طے شدہ پلان کے مطابق ہوگا، حلف برداری کی تقریب 30نومبر کو دوپہر 12 بجے شروع ہوگی ۔
تقریب زوم پر دکھائی جائے گی اس لئے انٹرنیٹ تیز سپیڈ والا ہونا چاہیے جبکہ حلف برداری میں شریک عہدیداروں کے بیلٹ مختلف رنگوں کے ہونے چاہیں جوان کے سینے پر آویزاں ہوں صدر کےلئے سبز نائب صدر کےلئے نیلاجنرل سیکرٹری کےلئے ریڈ ان بیلٹ پرسفید رنگ سے لکھا ہو نا چاہیے ۔



















