Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک زمبابوے ٹی ٹوئینٹی سیریز: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، دونوں ٹیموں کے اسکواڈ میں مجموعی طور پر 6 تبدیلیاں

بلاوائیو کے کوئنز کرکٹ کلب میں جاری پاکستان زمبابوے ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تین میچوں کی سیریز کے میں پاکستان کو فیصلہ کن برتری حاصل ہے، کامیابی کی صورت میں پاکستان سیریز میں کلین سوئپ کرجائے گا۔

آج کے میچ دونوں ٹیموں میں مجموعی طور پر 6 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
عرفات منہاس مستقبل کا سٹار

پاکستان کے سکواڈ میں عمیر بن یوسف ، صاحبزادہ فرحان ، عثمان خان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان)، طیب طاہر ، قاسم اکرم، عرفات منہاس ، جہانداد خان ، عباس آفریدی ، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل ہیں ۔

جبکہ زمبابوے کا اسکواڈ برائن بینٹ ، مارومانی، ڈائن مئیرز ، سکندر رضا ، ریان برل ، ویسلے میڈیورا ، تشنگا موسیکیوا، ولنگٹن مساکاڈزا ، رچرڈ نگراوا ، بلیسنگ موزاربانی اور ٹینوٹنڈا مسوپا پر مشتمل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button