Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ : تیسرے دن کا کھیل؛ کھانے کے وقفے تک پاکستان کے3 وکٹوں پر 43 رنز، مجموعی برتری 118 کی ہوگئی، بلے بازوں کا امتحان جاری

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پہلے سیشن کے پہلے گھنٹے میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستانی سپنرز کی تاب نہ لا سکی، اور 291 پر آوٹ ہوگئی، اس طرح پاکستان کو 75 رنز کی لیڈ ملی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : پاکستانی سپزرز کے جال میں جکڑی انگلینڈ ٹیم 291 رنز بناکر آؤٹ، پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل

پاکستانی اوپننگ بلے باز اچھا مجموعہ تشکیل دینے میں ایک بار پھر ناکام ہوئے اور 9 کے مجموعی سکور پر عبد اللہ شفیق شعیب بشیر کی گیند پر وکٹوں کے پیچے کیچ آؤٹ ہوئے، ایمپائر کی طرف سے شک فائدہ ملنے پر انگلش کپتان نے ریویو لے لیا جو کہ کامیاب رہا، وہ صرف 4 رنز بناسکے۔

کپتان شان مسعود پہلی اننگ کی طرح ایک بار پھر ناکام ہوئے 1 چوکے کی مدد سے 11 رنز بنا کر شعیب بشیر کا شکار بنے، سلپ میں کھڑے اولی پاپ نے ان کا کیچ تھاما۔

صائم ایوب 22 رنز بنا اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے تینوں وکٹیں حاصل کی، اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم 291 پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button