Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں پنک ربن ڈے منایا گیا

ترجمان کے مطابق چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لئے ویمن یونیورسٹی ملتان نے حسب روایت پنک ربن ڈے منایا، اس دن کی مناسبت سے یونیورسٹی میں سٹال سجائے گئے اور سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں طالبات اور فیکلٹی ممبران کو چھاتی کے کینسرکے بارے بتایا گیا۔

سیمینار کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ خواتین کوصحت مند رہنے کیلئے 5 منٹ اپنے لئے نکالنے ہوں گے ، 30سے کم عمر خواتین سال میں ایک مرتبہ اور 40 سال سے زائد عمر کی خواتین سال میں دومرتبہ اپنا چیک اپ ضرور کرائیں۔

پاکستان میں خواتین میں چھاتی کا سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے، جو دس فیصد عورتوں کیلئے جان لیوا ثابت ہوتا ہے، تاہم جدید سائنسی ترقی کی بدولت اس مرض کی ابتدائی تشخیص اور علاج ممکن ہے، اس لئے اس مرض کی روک تھام پہلی سطح پر کرلی جائے تو جان بچ سکتی ہے۔

رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان کا کہنا تھا کہ بطور خواتین ہمیں اس مرض سے آگاہی لینا ضروری ہے اور اس کو اپنے اہل خانہ اور رشتے داروں کو بھی آگاہ کریں اب کینسر جیسے موذی مرض سے لڑا جاسکتا ہے، جس کے لئے شعور بیدار کرنا ہوگا۔

بعد ازاں وائس چانسلر نے پنک ربن ڈے کی مناسبت سے لگائے گئے سٹالز کادورہ کیا اور طالبات کی کاوشوں کو سراہا، اس موقع پر طالبات کے درمیان پوسٹر سازی کے مقابلے بھی ہوئے، جس میں بیماری سے آگاہی، علاج بارے پیغام دیئے گئے تھے۔

تقریب میں یونیورسٹی کی تمام فیکلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button