زکریا یونیورسٹی : سپورٹس سیٹوں کے داخلوں پر ’’ پری رگنگ ‘‘ کے سائے، میرٹ کے منتظر طلباء پریشانی میں مبتلا
زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس کوٹے پر ہونے والے داخلے بے ضابطگیوں کی اطلاع کے بعد منسوخ کردئیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے منٹی نینس ڈیپارٹمنٹ میں لوٹ مار کا پروگرام فائنل
جس کے بعد نئی سپورٹس کمیٹی بنا کر مارکنگ نمبر بھی الاٹ کردیے گئے تھے، مگر اس کی آڑ میں ایک بارپھر خلاف میرٹ داخلوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
وائس چانسلر کا ایکشن ، زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس کوٹے پر ہونے والے داخلے منسوخ
ذرائع کاکہنا ہے کہ سپورٹس ٹرائل کے لئے پری رگنگ تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔
سپورٹس ٹرائل کے لئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کوچز انٹرنیشنل فٹ بالر ندیم اعظم ، نوید اشرف انٹرنیشنل کرکٹر سکھاں فیض کو نظر انداز کر کے باہر سے ان سے کم معیار کے کوچز کو تعینات کیا جارہا ہے ، یہ کوچز کلب لیول کا تجربہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس کوٹے پر داخلے کے لئے ٹرائلز کا شیڈول جاری
ان کی تعیناتی کا مقصد اساتذہ کے بھتیجوں اور بھانجوں کو ایڈجسٹ کرنا ہے، جو پہلے ٹرائلز میں باہر ہوگئے تھے، اس گیم میں اے ایس اے کے ایک سابق صدر اور ممبران سینڈیکیٹ شامل ہیں ۔
جس کے بعد چیئر مین سپورٹس کمیٹی رمضان شیخ نے اپنے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے تین لوگوں کو 25 نمبرز اور باقی پوری یونیورسٹی کے سات ممبرز کو صرف 35 نمبرز دے کر میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، جبکہ اس سے پہلے آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا، اور موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ اس کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیںز ان کے دور میں بھی سب کے پاس برابر نمبرز تھے، لیکن اب ان کی سربراہی میں نمبرز کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی۔
ڈائریکٹر سپورٹس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل جو کہ یونیورسٹی کی ٹیموں کی نمائندگی کرتے رہے ہیں، ان کو آدھے نمبرز دینے کا اختیار دیا گیا ہے، اس طرح کمیٹی ممبران کی حق تلفی کی گئی ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین نے اپنے پاس زیادہ نمبرز رکھ کر اچھے کھلاڑیوں کی حق تلفی کی تیاری کرلی ہے، اور اپنے قریبی دوستوں کو نوازنے کی منصوبہ بندی تیار کرلی ہے ۔
یونیورسٹی حکام نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ باتیں قبل ازوقت ہیں کوچز کا تعین ابھی نہیں ہوا، ٹرائلز میں بہتر سے بہتر کوچز کو لگایا جائے گا۔