زکریا یونیورسٹی کے منٹی نینس ڈیپارٹمنٹ میں لوٹ مار کا پروگرام فائنل
جامعہ ذکریا مینٹینس ونگ میں یونیورسٹی انجینئر سعود منیر کی سرپرستی میں 200 کے وی ٹرانسفارمر کی 21 لاکھ میں ٹینڈر کروا کر پرچیز آرڈر جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، پرچیز آفس بھی منٹینیس سامنے بے بسی کی تصویر بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق مینٹینس ونگ کے ٹرانسفارمر کی خریداری میں کمیشن کی خاطر ایک ہی ٹھیکیدار کو دونوں ٹینڈر دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس سے 1068426 روپے والا ٹرانسفارمر 21 لاکھ میں فراہم کرنے بارے بولی منظور کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
انسٹیٹیوٹ آف مالیکیولر میں مینٹینس ونگ نے 200 کے وی اے کا ٹرانسفارمر جو کہ گورنمنٹ ریٹ کے مطابق دس لاکھ اڑسٹھ ہزار 426 روپے کا لگنا چاہیے، مگر اب ا س کو کمیشن کی خاطر 21 لاکھ میں ورک آرڈر جاری کرونے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
حاصل شدہ دستاویزات کے مطابق گورنمنٹ ریٹ کے مطابق ٹرانسفارمر کا ریٹ دس لاکھ اڑسٹھ ہزار 426 روپے ہے، جو گورنمنٹ آف پنجاب کی مارکیٹ ریٹ شیڈول جو کہ 1 جولائی 2022 سے لے کر 31 دسمبر 2022 تک کا ریٹ ہے ۔
اس طرح یونیورسٹی کو تقریباً 10 لاکھ کا نقصان پہنچا کر اپنا کمیشن کھرا کیا جانا ہے ۔
تعلیمی حلقوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیں، اور انکوائری کمیٹی بنائی جائے اور کرپشن والے جاری ہونے والے ورک آرڈر کو کینسل کر کے گورنمنٹ ریٹ کے مطابق دیا جائے، اور ذمہ داروں کے خلاف کا روائی عمل میں لائی جائے۔