پی ایس ایل سیزن 9 کا آغاز ملتان سے ہوگا، پلان تیار

پاکستان سپر لیگ سیزن 9کا آ غا ز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، اس سلسلے میں افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کروانے کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
سکیورٹی کے سخت انتظامات کے لئے متعلقہ اداروں کو آ گاہ کردیا گیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آ غا ز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کیا جارہا ہے ۔
جس کی وجہ سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے شائقین میں زبردست جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے ۔
فروری میں ہونیوالے ایونٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیض راجہ سمیت ملکی اور غیر ملکی اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔
تقریب کو رنگارنگ بنانے کے لئے ملک معروف فنکاروں سے رابط کیا جارہا ہے ، جبکہ پی ایس ایل سیزن 9کے لئے ٹائٹل گانا بھی تیاری کے آ خری مراحل میں ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تزین وآرائش کا بھی کام شروع کردیا گیا ہے، جس میں انضمام الحق ،وقار یونس انکلوثر میں موجود چیرمین ،کمشنر ،ڈی سی اور وی آئی پی باکس میں نئی سیٹ لگانے اور مرمتی کام جاری ہے ۔
اسی طرح شائقین کرکٹ کے انکلوثر کو اپ گریڈ کرنے کا کام جاری ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 9کا آ غا ز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے ہونے سے اس خطے کی کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا۔



















