Breaking NewsEducationتازہ ترین
قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سکولوں کے انٹرنیز اساتذہ کےلئے سیلری پیکج تبدیل کردیا

حکومت پنجاب نے سکولوں میں اساتذہ کی کمی فوری طور پر پوری کرنے کےلئے کالجز کی طرز پر انٹرنیز بھرتی کرنے کافیصلہ کیا گیا اور کابینہ سے منظوری بھی لے لی گی۔
جس کے بعد اس کیس کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے رکھا گیا جس نے سیلری پیکج کی منظوری دی، جس کے مطابق ہائر سکینڈری ٹیچر کےلئے 30 ہزار، سکینڈری سکولوں کےلئے 25 ہزار اور ایلیمنٹری سکولوں کے اساتذہ کے لئے 20ہزار روپے تنخواہ مقرر کی گئی۔
کمیٹی نے اس بات پر اعتراض کیا کہ مشاہرے کا لفظ مناسب نہیں ہے، اس لئے اساتذہ کو ادائیگی کے لئے لم-سم پیکج اور تنخواہ کا لفظ استعمال کیا جائے ۔



















