Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

باڈر گواسکر ٹرافی: موسم کی دیوی بھارت پر مہربان؛ تیسرا میچ ڈرا، سیریز 1-1 سے برابر

کھیل کے پانچوں دن بارش نے کرکٹرز کو پویلین اور گراؤنڈ کے درمیان شٹل کاک بنائے رکھا، آخری روز خراب روشنی کے باعث ایمپائرز نے کھیل ختم کرکے ڈرا کرنے کا اعلان کردیا ۔

کھیل کے پانچویں روز کا آغاز بھی خراب موسم اور برستی بارش ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
گابا ٹیسٹ: انڈین ٹیم کے 9 وکٹوں پر 252 رنز، 193 کا خسارا باقی

انڈیا نے 9 کھلاڑی آؤٹ 252 رنز سے اننگ کا آغاز کیا تو آخری وکٹ کی شراکت داری میں 47 رنز بنے اور آکاش دیپ 31 کے ذاتی سکور پر ٹریوس ہیڈ کی گیند کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے، یوں پوری انڈین ٹیم 260 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
گابا ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 445 رنز، انڈین بیٹرز کینگروز کے جال میں پھنس گئے، 51 رنز پر 4 آؤٹ

185 رنز کی لیڈ کے ساتھ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو انڈین بالرز نے اچھی بولنگ کی، آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بناکر اننگ ڈکلیئر کردی اور جیت کےلئے انڈیا کا 275 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
جسپریت بمراہ نے 3، آکاش دیپ اور محمد سراج نے 2ـ2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں۔
ولنگٹن ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے نام، سیریز انگلینڈ نے جیت لی

انڈیا نے دوسری اننگ کا آغاز کیا ہی تھا موسم کی خرابی اور روشنی کی کمیابی کی وجہ سے ایمپائرز نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

سکور یہ رہے ۔

پہلی اننگ
آسٹریلیا 445
انڈیا 260

دوسری اننگ
آسٹریلیا 89/7 اننگ ڈکلیئر
انڈیا 8/0 روشنی کی وجہ سے کھیل ختم

نتیجہ
میچ ڈرا رہا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button