ریجنل پولیس آفیسر ملتان کی برانچز ہیڈز، ریجنل انویسٹیگیشن سٹاف سے میٹنگ

ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت برانچ ہیڈز اور ریجنل انوسٹیگیشن برانچ کا اجلاس ہوا ، جس میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ راؤ نعیم شاہد ، اے ڈی آ ئ جی سعدیہ سعید ، پرائیویٹ سیکرٹری / پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی ، ڈی ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ عطیہ ناہید، ڈی ایس پی لیگل افتخار احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم و دیگر افسران نے شرکت کی ۔
آ ر پی او نے انوسٹیگیشن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران معاملات کو باریک بینی اور سائنسی بنیادوں پر پرکھیں، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جاسکیں، تفتیشی امور میں صرف اور صرف میرٹ کو مقدم رکھیں۔
دریں اثنا آ رپی او نے ریجنل آ فس کے برانچز ہیڈ سے میٹنگ کی ، جس میں ان کی کاکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ برانچز ہیڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے دفتری معاملات خوش اسلوبی سے سر انجام دیں ، سستی اور کاہلی کے حامل افسران کو برداشت نہیں کیا جائیگا ان کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی ، اس بارے آ ر پی او نے ہفتہ وار کار کردگی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
آ خر میں ان کا کہنا تھا کہ دفتر آ نے والے سائلین کے مسائل حل کرنا آ پ کی ذمہ دار یوں میں شامل ہے ، سائیلین کی دعائیں لیں تاکہ آپ کے لے آ سانیاں پیدا ہوں۔
بعد ازاں آر پی او نے ملتان ریجن وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کے ڈیٹا پراسیسنگ افسران اور سی آر او انچارجز سے بھی میٹنگ کی، ان کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں ریکارڈ کی تکمیل کریں ، مجرمان کے شناختی کارڈ نمبر بھی اپ ڈیٹ کریں، تمام ملزمان کا سی آر او ریکارڈ مرتب کریں ۔
ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ایک ہفتہ کا ٹائم دیا گیا۔



















