Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی: صفدر خان لنگاہ کو ایک بار پھر خزانہ دار کی ذمے داریاں تفویض کردی گئیں
زکریا یونیورسٹی کے خزانہ دار کے اختیارات 31 اگست کو ختم ہوگئے تھے،جس کی وجہ سے تمام معاشی معاملات تعطل کا شکار ہوگئے، اور دوسری طرف گورنر /چانسلر کی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے خزانہ کے احکامات جاری نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں خزانہ دار کی تعیناتی نہ ہوسکی، معاشی بحران سر اٹھانے لگا، پراجیکٹ رک گئے
گزشتہ روز وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ اپنے خصوصی اختیارات 16(4) استعمال کرتے ہوئے صفدر خان لنگاہ کو 15نومبر تک خزانہ دار کا چارج دےدیا ۔
انہوں نے ایک پھر ذمے داریاں سنبھال کر کام شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان : زکریا یونیورسٹی معاشی بحران میں گھر گئی، دو ماہ ہوگئے خزانہ دار کے آرڈر نہ ہوسکے
ذرائع کا کہناہے کہ 10نومبر کو ہونے والے سینٹ اجلاس اور کانووکیشن کی وجہ سے خزانہ دار کا نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑا ہے ۔