Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : زکریا یونیورسٹی معاشی بحران میں گھر گئی، دو ماہ ہوگئے خزانہ دار کے آرڈر نہ ہوسکے

زکریا یونیورسٹی میں اس وقت معاشی بحران سر اٹھارہا ہے، جس کی وجہ یونیورسٹی کے خزانہ دار کا نہ ہونا ہے، قائم مقام ڈائریکٹر فنانس کی مدت اگست میں ختم ہوگئی تھی، نئے خزانہ دار کی تعیناتی کی سمری جولائی میں ارسال کردی گئی تھی، مگر تاحال گورنر اور وزیر اعلیٰ نے سمری کی منظوری نہ دی۔

ایک ذرائع کا کہناہے کہ پہلے اس سمری کو سیکرٹری ایچ ای ڈی نے تعطل کا شکار کیا، اور اب سی ایم ہاؤس میں رکی ہوئی ہے، جس کی منظوری کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہوگا۔

دوسری طرف یونیورسٹی کے خزانہ دار نہ ہونے کی وجہ سے تمام اقسام کی بلنگ بھی رک گئی، جس سے یونیورسٹی کی بس سروس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، جبکہ یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کے بل بھی تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس صورت حال میں یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہےہیں، تاحال خزانہ دار کی تعیناتی پر شکوک کے بادل چھائے ہوئے ہیں، ڈیلی ویجز ملازمین، پارٹ ٹائم ٹیچرز اور ٹھیکیدار اس وقت شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے، اور خزانہ دارکی تعیناتی کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button