ایس ای میپکو ملتان بجلی چوری روکنے کےلئے یونین کے تعاون کے منتظر
ایس ای ملتان سرکل امجد نواز بھٹی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
گزشتہ روز انہوں نے چارج سنبھال کر دفتر میں افسروں اور ملازمین سے ملاقات ک، بعدازاں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ای ملتان سرکل انجینئر امجد نواز بھٹی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو بجلی چوری کو روکنا ہوگا، ہمیں واپڈا نے بہت کچھ دیا ہے آج واپڈا کو ہماری ضرورت ہے، ہمیں سخت محنت کرنا ہو گی اور بجلی چوری کو مکمل ختم کرنا ہو گا، اور ہائیڈرو یونین اس میں بھر پور کردار ادا کر سکتی ہے۔
اس موقع ریجنل وائس چیئرمین چوہدری خالد،راشید یامین زونل چیرمین، سکرٹری ملک تنویر، زونل وائس چیئرمین الیاس سندھو موجود تھے، اس موقع پر چوہدری خالد، راشید یامین،الیاس سندھو، ملک تنویر نے کہا کہ ہم محکمے کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرکے بجلی چوری کو ختم کرینگے، اگر واپڈا خوشحال ہوگا تو مزدور کے گھر بھی خوشحالی آئیگی، ہم سب نے ملکر پاکستان کو بچانا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ انجینئر امجد نواز بھٹی مزدور دوست آفیسر ہیں، ان کے ساتھ ملکر بجلی چوری کا خاتمہ کرینگے۔
وفد میں چوہدری سلیم،عمران بشیر، نعیم احمد، راؤ اسلم، عنصر عباس، احسن نانڈلا، آصف رشید، عشرت علوی، امجد ڈوگر،مختیار احمد شہزاد علی، چودری شفاقت ودیگر چیئرمین وائس چیئرمین ودیگر عہدے دار شامل تھے۔