ایمرسن یونیورسٹی وائس چانسلر شپ، سرچ کمیٹی عدالت عالیہ میں چیلنج کردی گئی
ایمرسن یونیورسٹی کی وائس چانسلرشپ کے متوقع امیدواروں کےسامنے آنے کے بعد سرچ کمیٹی پر عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا گیا ۔
تفصیل کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر الیاس طارق نے اپنے وکیل محمد اویس کے ذریعے عدالت عالیہ ملتان سے رٹ دائر کی ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر شپ کےلئے جو سرچ کمیٹی بنائی گئی ، وہ قانون کے مطابق نہیں تھی ۔
اس کمیٹی نے جو متوقع امیدوار چنے ہے ان پر سوالیہ نشان ہے، رٹ میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سرچ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر آفتاب جبکہ ممبران میں ڈاکٹر عارف بٹ اور ڈاکٹرسلیمہ ہاشمی شامل ہیں۔
قانون کے مطابق کمیٹی میں بیورکریٹس ، اعلیٰ سول سرونٹس شامل ہونا چاہیے تھا مگر عارف بٹ ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارے سے تعلق رکھتے ہیں۔
کمیٹی نے گریڈ 22کا پروفیسر چننا ہے ایسے میں پرائیویٹ ادارے کے آدمی کا شامل ہونا خودایک بڑا سوالیہ نشان ہے ،جس کی و جہ سے سلیکشن کا سارا عمل مشکوک ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں جس وقت یہ سارا عمل مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پنجاب ایچ ای سی کا چیئرمین موجود نہیں ہے ان کی جگہ عارضی چارج پر کام چلایا جارہا ہے ۔
جس کی موجودگی میں کسی وائس چانسلر کی تعیناتی پرقانونی سوال اٹھتے ہیں ۔
جس پر عدالت عالیہ کےجسٹس شان گل نے دونوں فریقوں پر آج صبح طلب کرلیا ہے ۔