وزارت صنعت و تجارت کی تنظیم برائے قومی پیداوار این پی او کے زیراہتمام سیمینار

وزارت صنعت و تجارت کی تنظیم برائے قومی پیداوار این پی او کے زیراہتمام انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں سیمینار منعقد کیاگیا۔
جس کے مہمان مقرر آفتاب خان مسعود ڈپٹی جنرل منیجر این پی او تھے۔انہو ں نے اپنے لیکچر میں تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔اور یونیورسٹی انڈسٹری لنکج کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر روشنی ڈالی۔
اس سیمینار کے اہتمام میں تنظیم کے ملتان آفس کے انچارج سید محی الدین گیلانی اور آئی سی ایس کے اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ بدر الدین ، پروفیسر ڈاکٹر مظہر حسین ، اور ڈاکٹر ریحان گیلانی کی بھرپور کوششیں شامل ر ہیں۔
اس سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب ڈائریکٹر آئی سی ایس نے کی۔ انہو ں نے اپنے خطاب میں انجینئر آفتاب خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ اداکیا۔اور امید ظاہر کی کہ یہ سیمینار یونیورسٹی انڈسٹری رابطے میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔



















