ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں فکر اقبال کے موضوع پر سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں فکر اقبال کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمنار کےمہمان خصوصی /گیسٹ سپیکر صاحبزادہ سلطان احمد دیوان آف جونا گڑھ اسٹیٹ چئیرمین مسلم انسٹیوٹ تھے۔ صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کے دوران فکر اقبال کی اہمیت کو واضح کیا کہا کہ آج نوجوانوں کے لیے اقبال کی فکر میں رہنمائی ہے۔ اس میں سیاحتی، معاشی، سماجی، معاشرتی ہمہ جہت رہنمائی موجود ہے۔ مزید کہا کہ اقبال کی فکر میں نوجوانوں کے لیے امید ہے۔ ان کے اشعار نوجوانوں کو ایک مقصد دیتے ہیں،اور عملی تحریک پیدا کرتے ہیں۔
مہمان خصوصی گیسٹ سپیکر صاحبزادہ سلطان احمد نے اقبال کے شہر سیالکوٹ میں ہونے والے واقع کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے کسی بھی عمل کا دین اور مذہب کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں یہ انتشار ہے۔ ہجوم سڑکوں پہ فیصلہ نہیں کر سکتا یہ ایک قانونی ریاست ہے۔ اقبال نے جس ریاست کا تصور دیا تھا اس میں ایسے کسی بھی غیر انسانی عمل کی اجازت نہیں۔
یہ ملک کسی ہجوم دہشت گرد یا انتہا پسند کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ اقبال کی فکر انسانیت کو پیدا کرتی ہے۔ وہ انسان کی خوداری کو بیدار کرتی ہے، اور اسے اعلیٰ اخلاق پر مبنی وسیع کا حامل انسان بناتا ہے۔
انہوں نے اقبال کی کتب اور شاعروں کے حوالوں سے بیان کیا کہ اسلام میں برابری کا تصور ہے، اور اونچ نیچ کے تصور کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیتا ہے۔ حضور اکرمﷺ نے قریش کے تصور عصیبت کو ختم کیا۔غلام پرور کو ایک قریشی سردار کے برابر کھڑا کیا۔یہی بات ابو جہل اور اس کے گروہ کو بہت نا پسند تھی۔ ملتان ایک عملی شہر ہے، یہاں پر عملی شخصیات پیدا ہوئیں۔
آج لوگوں میں فکر ورثہ کمزور ہوتا جارہا ہے۔ اس کے اثرات معاشرے پر بھی آرہے ہیں۔ اخلاقی روایات معدو م ہوتی جارہی ہیں۔ علم کا مقصد سیرت کی تعمیر،جب علم کامقصد شکم پیروری، فن پروری کے لیے رہ جائے تو معاشرہ پسماندہ ہو جاتا ہے۔ علم سیرت کی تعمیر، فکری آبیاری کرتا ہے۔
علامہ اقبال سے جب انکے تخیل کے مطابق مرد مومن کا حاضر دور میں پوچھا گیا تو آپ نے حضرت قائد اعظم کی طرف اشارہ کیا۔
صاحبزادہ سلطان احمدنے وائس طانسلر کی جونا گڑھ کی ریاست کے لیے خیر سگالی جذبات کو سراہا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جونا گڑھ جلد ہی بحال ہوگا، اور اسکی عظمت کو بحال کیا جائے گا۔آخر میں طلباء، طالبات نے گیسٹ اسپیکر سے سوال،جوابات بھی کیئے۔
اس موقع پر اساتذہ سٹاف، طلباء، طالبا ت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



















