زکریا یونیورسٹی شعبہ اردو کے چیئرمین کا فیصلہ ماننے سے انکار، گورنر نے جواب طلب کرلیا
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی کے داخلوں میں بے ضابطگی، چیئرمین نے وی سی کے احکامات ماننے سے انکار کردیا، سیکرٹری ایچ ای ڈی نے جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی کے داخلوں میں بے ضابطگی پکڑی گئی
تفصیل کے مطابق پی ایچ ڈی اردو میں داخلہ میں بے ضابطگی اور خلاف میرٹ داخلہ پر اُمیدوار برائے پی ایچ ڈی عمران علوی نے وائس چانسلر اور چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی کو درخواست جس پر مؤقف سائل نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ڈی (اردو) میں داخلہ کے لیئے درخواست گُزاری تھی اور میرٹ پر ہونے کے باوجود شعبہ اردو نے مجھے داخلہ نہیں دیا تھا اور میری جگہ پر میرٹ میں پانچویں نمبر پر موجود ایک اُمیدوار (لڑکی) کو خلاف میرٹ داخلہ دے دیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں من پسند افراد کو بھرتی کی گونج گورنر ہاؤس میں
جس پر میں نے آپ کو اور یونیورسٹی داخلہ کمیٹی کو درخواست جمع کروائی کمیٹی نے مفصل اور طویل کاروائی کے بعد میرے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے شعبہ اردو کے چیئرمین صاحب کو احکامات صادکئے کہ فیس واؤچر کا اجراء کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں من پسند افراد کو بھرتی کی گونج گورنر ہاؤس میں
صدر شعبہ اردو نے داخلہ دینے سے انکاری ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی داخلہ کمیٹی, وائس چانسلر کے حُکم کے پابند نہیں ہیں۔
استدعا ہے کہ مجھے انصاف دلوایا جائے تاکہ میں اپنے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھ سکوں.
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی : شعبہ اردو میں من پسند پروفیسر تعینات کرانے کی تیاریاں مکمل
اس درخواست کو عمران علوی نے ایچ ای ڈی کو بھی ارسال کردیا سیکرٹری ایچ ای ڈی نے وائس چانسلر سے جواب طلب کرلیا جاری مراسلے میں پی ایچ ڈی اردو کے ایڈمیشن میں بے ضابطگی اور خلاف میرٹ ایڈمیشن پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے جواب طلب کر لیا