ملتان : انٹر کا داخلہ نہ بھجوانے پر شاہ رکن عالم کالج کے طالبات کا احتجاج
شاہ رکن عالم کالونی گرلز کالج کے انتظامیہ نے طالبات کا مستقبل داؤ پر لگادیا، ایسے میں جب انٹر کی ڈیٹ شیٹ جاری کی جاچکی ہے، تین گنا فیس کے ساتھ بھی داخلہ نہیں بھجوایا جارہا ہے اور فیل ہونے خدشات لیکر طالبات کو پرائیویٹ داخلہ بھجوانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، جس پر 60سے زائد طالبات نے احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان : شاہ رکن عالم گرلز کالج کی انتطامیہ نے طالبات پر قیامت ڈھادی، فیل ہونے والوں کا عدالت عالیہ جانے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ نے 60 کے قریب طالبات کا داخلہ روک دیا ہے، جن میں ایف اے ، ایف ایس سی میڈیکل اورنان میڈیکل کی طالبات شامل ہیں، پرنسپل شمائلہ اور وائس پرنسپل جان بوجھ کر داخلے روکے بیٹھی ہیں ان کو خوف ہے کہ اگر طالبات فیل ہوگئیں تو ان کے نتائج خراب آئیں گے، جس سے ان کی ساکھ پراثر پڑے گا، جبکہ انہوں نے پورا سال طالبات کو پڑھایا نہیں اور کالج میں ٹیچنگ فیکلٹی بھی پوری نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ رکن عالم کی انتظامیہ نے 190 طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا دیا
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں اور داخلہ بھجوائیں تاکہ ہمارے والدین کی مشکلات اور پریشانی ختم ہوسکے ۔