Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : شاہ رکن عالم گرلز کالج کی انتطامیہ نے طالبات پر قیامت ڈھادی، فیل ہونے والوں کا عدالت عالیہ جانے کا اعلان

گورنمنٹ کالج شاہ رکن عالم کی انتظامیہ نے داخلہ ٹیسٹ میں 60 سے زائد طالبات کو فیل کردیا، متاثرہ نے عدالت عالیہ جانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ رکن عالم کی انتظامیہ نے 190 طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا دیا

تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز کالج شاہ رکن عالم کالونی ملتان کی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے 190طالبات کا تعلیمی کیرئر خطرے میں ہے، انتظامیہ نے دو سال کے دوران فیکلٹی پوری کی نہ ٹیسٹ کاانعقاد کیا، اور ضمنی امتحانات میں طالبات کو شرکت بھی نہیں کرنے دی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان : گورنمنٹ ڈگری شاہ رکن عالم گرلز کالج کی انتظامیہ نے 65 طالبات کا سپیشل امتحان لینے کا اعلان کردیا

اب سالانہ امتحانات کے موقع پر ان کے داخلے روکے تو طالبات محتسب کے پاس چلی گئیں، جن کی ہدایت پر داخلے بھجوانے کے بجائے کالج انتظامیہ نے اپنی غفلت پر پردہ ڈالنے کےلئے 65 طالبات کا سپیشل امتحان لینے کا اعلان کردیا اور سلیس میں پوری پوری کتابیں شامل کردیں اور نتائج بھی اپنی مرضی سے مرتب کرتے ہوئے صرف 5 طالبات کو پاس کیا، جس پر ڈائریکٹر کالجز نے بھی کالج انتظامیہ کی سرزنش کی کہ داخلے بھجوائیں مگر انکی ہدایت بھی سنی ان سنی کردی گئی۔

جس پر طالبات کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ دشمنی پر اتر آئی اب ہم نے عدالت عالیہ جانے کا فیصلہ کیا ہے سوموار کو کالج انتظامیہ کو عدالت میں بلوائیں گے، اور اپنا حق لیکر رہیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button