سید علی قاسم گیلانی کی پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن رب نواز المعروف گوگا وسیر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت
حلقہ این اے 148 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے عامر قریشی عرف شیخ مونی کے ہمراہ حلقہ کا دورہ کیا اور پارٹی کے دیرینہ کارکن و سماجی شخصیت اور سابق کونسلر رب نواز المعروف گوگا وسیر کی وفات کو پارٹی کے لئے نقصان قرار دیتے ہوئے یے کہ وہ ایک باوقار انسان تھے جنہوں نے آخری وقت تک پارٹی کا پرچم تھامے رکھا، اور کبھی وقت کے آمروں کے آگے سر نہ جھکایا، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محروم کی رہائش گاہ پر ان کے اہلخانہ اور دیگر پارٹی کارکنان کے ہمراہ فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارکن ہماری پارٹی کی لائف لائن ہیں، جنہیں ہم کبھی تنہا نہ چھوڑیں گے ۔
عامر قریشی نے کہا مرحوم گوگا وسیر نے ہمیشہ کارکنوں کو ترجیح دی اور اپنی ذات سے ماورا پارٹی اور لوگوں کی خدمت کو فوقیت دی ہم بھی ان کا مقصد آگے لیکر چلیں گے۔
اس موقع پر ندیم گوگا وسیر ،وسیم بھٹہ، پپو دھمرایا ، اللہ نواز وسیر، بلال مکی، وسیر ، عباس وسیر ، شمشیر عمر وسیر، گلفام وسیر، سرفراز وسیر ، خالد وسیر، عمر وسیر، ملک غنی کھوکھر، ملک فیاض جھکڑی، زبیر وسیر ، اقبال وسیر ، فہیم عباس وسیر ، اللہ نواز وسیر ، عباس وسیر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ و دیگر موجود تھے۔



















