Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پابندی کے باوجود سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ڈیوٹی سوشل اکنامک سروے پر لگادی گئی

محکمہ سکولز نے اساتذہ کے تدریس کے علاوہ دیگر کام کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی کے باوجود سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ڈیوٹیاں سوشل اکنامک سروے پر لگادی گئی۔

سروے میں اساتذہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعین کریں گے، اساتذہ یونین کونسل میں سروے کرکے ڈیٹا انٹری بھی کریں گے۔

اساتذہ نے اس گرمی میں ڈیوٹی لگانے کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پورے پنجاب میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اساتذہ پر مختلف بوجھ ڈالے جارہے ہیں، سوشل اکنامک سروے پر ڈیوٹیاں لگانا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور ڈیوٹیاں ختم کرے، ڈیوٹیاں منسوخ نہ کی گئیں تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button