اساتذہ تنظیموں کی سی ای او ایجوکیشن ملتان سے ملاقات
اساتذہ تنظیموں کے وفد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ریاض احمد آصف کی قیادت میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن فیض عباس خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈماسٹر اور پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ریاض احمد آصف،جنرل سیکرٹری تصدق حسین،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد جاوید، فنانس سیکرٹری صلاح الدین خان،حافظ محمد اقبال ،سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ملتان کے صدر راؤ قمر اقبال،نائب صدر ملک محمد فیاض،نائب صدر دوئم ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ظفر،فنانس سیکرٹری احمد علی قریشی اور ایس ایس کی تنظیم پاس کے صدر ملک شوکت حسین ،ڈاکٹر محمد اکمل،محمد اشفاق،مہر الطاف حسین پرنسپل پائلٹ سکول،ایلیمنٹری سکول کے ہیڈ ٹیچرز کے صدر ملک مہر الطاف،ملک محمد شریف، عاہد فرید بزدار، سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر(ڈی ای اے) ملتان شمشیر احمد خان،شیخ محمد رفیق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایس ای) ملتان نے فیض عباس خان کو سی ای او ایجوکیشن ملتان تعیناتی پر مبارک باد دی، اور انہیں خوش آمدید پر پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کئیے ، اور امید ظاہر کی ان کی ملتان میں تعیناتی سے اساتذہ کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔
وفد نے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے اساتذہ تنظیموں کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ، اور کہا کہ اساتذہ کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے وہ تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اور اساتذہ کا احساس محرومی ختم کرنے اور ان کی عزت و وقار بلند کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔