Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیوٹا کا طلباء کےلئے بڑا اعلان ، بیالوجی کا مضمون پڑھ سکیں گے

ٹیوٹا نے میٹرک کے سٹوڈنٹس کے کورس میں بیالوجی کا مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بیالوجی کا مضمون پڑھنے والے طالبعلم انٹرمیڈیٹ میں پری میڈیکل میں داخلہ لے سکیں گے۔

ٹیکنیکل بورڈ نے میٹرک ٹیک میں بیالوجی کا مضمون شامل کرنے کے لئے آئی بی سی سی سے منظوری مانگ لی ہے۔

فیصلے کی منظوری کے بعد طالبعلم میٹرک ٹیک میں بیالوجی کا مضمون رکھ سکیں گے، سٹوڈنٹس اپنی مرضی سے بیالوجی کا مضمون رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرسکیں گے۔

تاریخ میں پہلی بار ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرنے والے لاکھوں طالبعلم اب ڈاکٹر بن سکیں گے۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ کورس میں سائنس مضامین شامل کرنا احسن فیصلہ ہے۔

ٹیکنیکل بورڈ کے مطابق میٹرک ٹیک میں بیالوجی کامضمون شامل کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئی بی سی سی کی منظوری سے کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button