ٹیوٹا ملازمین کا احتجاج جاری
احتجاج کا دسواں روز ، پنجاب بھرمیں گرینڈ الائنس کے فیصلے کیمطابق ٹیوٹا اتھارٹی کے ماتحت کام کرنے والے ادارہ جات میں مکمل تالہ بندی اورہڑتال کی گئی۔
ملتان میں تمام ادارہ جات کے ملا زمین جی سی ٹی وومن میں اکٹھے ہوئے، اورجلسہ منعقد کیاگیا۔
جلسہ کی صدارت چیئرمین گرینڈالائنس پنجاب عبدالرزاق بلوچ نے کی۔
یہ بھی پڑھیں۔
ٹیوٹا کے تعلیمی اداروں میں ڈسپیریٹی الاؤنس کےلئے احتجاج کا سلسلہ جاری ، دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال
مہمانان خصو صی میں خالد جاوید سنگھیڑامرکزی صدرایپکاپاکستان،ٹی ایس یوکے صدرمختیار اعوان لاہور،جی ٹی ٹی آئی سے ٹیوٹاٹیچرزایسوسی ایشن ضلع قصور صدررانا محمد نبیل اور ہرادارہ بشمول شجاع آباد،جلالپور پیرو الا،پاک جرمن فارم انسٹی ٹیوٹ کوآرڈینیٹرزصاحبان،رانارئیس احمدصدر ٹیوٹاٹیچر ز ایسوسی ایشن ضلع ملتان،شاہد رضوان وائس چیئرمین گرینڈ الائنس پنجاب،عطاء اللہ جنرل سیکرٹری ٹیوٹا ٹیکنیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن،محمد ندیم، قیوم عباس نے خطاب کیا۔
خطاب میں ون پوائنٹ ایجنڈا15%,25 کے بارے میں مطالبہ کیا گیا۔
مختیار اعوان صدرنے لاہورسے آکرںملازمین کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔
ضلع قصور سے آئے رانامحمدنبیل نے بھی ضلع قصورکی طر ف سے ملازمین کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔
جلسہ میں رانامحمداقبال، رانامحمداکرم چیئر مین ایکشن کمیٹی چوہدری جاویداقبال،شاہدسلیم بلوچ، صفدر خان،رانامحمدندیم،محمدجعفر،کاشف یعقوب، چوہدری طلحہٰ،راؤسرفرا زاجمل،مس نگہت، مس صائمہ، مس سلمہٰ اصغر،فرزانہ عباس،ازلی پاشا،راؤعطاء اللہ،وقاررسول خان،راناربنوازنون،مہر محمد افضل سیال، شاکرخان و دیگر عہدیداران کے علاوہ تمام ملازمین نے شرکت کی۔
کل مورخہ 30-08-2022 کو تمام ادارہ جات میں ہڑتال اور تالہ بندی کرکے ہرادارہ کے ملازمین اپنے اپنے ادارہ میں اکٹھے ہوکر اپنے ادارہ کے گیٹ کے باہرتک مارچ کرینگے، اوراحتجاج ریکارڈکرائیں گے۔