Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انڈر 16 کرکٹرز کے لیے تربیتی کیمپ 15 جولائی سے لگایا جائے گا

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام انڈر 16 کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ کا تربیتی کیمپ ڈسڑکٹ سپورٹس گراوٴنڈ ملتان میں پندرہ جولائی لگایا جائے گا۔

رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابق موسم گرما میں بچوں کی بہتر تربیت کے لیے کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی انڈر16 کھلاڑیوں کے لیے کیمپ لگایا جائے گا ۔

اس کیمپ میں 30 جولائی 2006 کے بعد پیدا ہونے والے بچے حصہ لے سکیں گے۔

اس سلسلہ میں کھلاڑی ڈویژنل سپورٹس آفس نزد کچہری چوک ڈسڑکٹ سپورٹس آفس کلمہ چوک۔اور ملتان کرکٹ گراوٴنڈ نواں شہر ملتان میں اپنے ایف۔آر۔سی۔فارم کی فوٹو کاپی کے ساتھ رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

رجسڑڈ ہونے والے کھلاڑیوں کو بلا معاوضہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کی طرف سے اعلیٰ تربیت فراہم کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button