سپیشل تیکو وانڈو چمپئین شپ میں ملتان کے کھلاڑی کا اعزاز
ملتان سے تعلق رکھنے والے سپیشل پرسن عمر فاروق نے سپیشل تیکو وانڈو چمپئین شپ کے برکس بریکنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
انہوں نے وہیل چئیر پر بیٹھ کر برکس بریکنگ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
برکس بریکنگ کا مظاہرہ لاہور میں ہونیوالے اسپیشل اولمپکس پاکستان میں کیا گیا ، جس کا انعقاد پائنیر پیرا تائیکو وانڈو ایسوسی ایشن پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
سپیشل پرسن عمرفاروق ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں منیجر اکاؤنٹس ہیں۔ وہ ایم بی اے فنانس ہیں اور انہیں خطاطی اور پینٹنگ سے بھی بہت لگاو ہے۔
گولڈ میڈل جیتنے پر ہزراوں شہریوں نے سوشل میڈیاکے ذریعے عمر فاروق کو مبارک دی ہے، اور ان کی جیت کو ملتان کے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔
عمر فاروق نے اس حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد ٹیلنٹ کے حوالے سے کسی سے کم نہیں اور سپیشل پرسنز اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر معاشرے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اور دوسرے شعبوں کی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔
عمر فاروق نے بتایا کہ انہوں نے اپنی معذوری کو کبھی اپنی مجبوری نہیں بننے دیا۔