Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ہراسگی کیس : وائس چانسلر نے 5 رکنی کمیٹی بنادی

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی طالبہ کو ہراساں کرنے کا کیس، سینئر اساتذہ پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے گئی ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں ہراسمنٹ کا ایک اور کیس، خواہش پوری نہ کرنے پر طالبہ کو فیل کردیا

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی ایم فل کی طالبہ نے وائس چانسلر کو درخواست دی تھی کہ شعبہ اردو کے چیئرمین ڈاکٹر ممتاز کلیانی نے مجھے جسمانی تعلقات قائم کرنے کا کہا میرے انکار پر مجھے مختلف طریقوں سے ہراساں اور زورکوب کیا ،میرے انکار کے بعد مجھے جان بوجھ کر فیل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
“ڈی رپورٹرز” کی خبر پر ایکشن ! زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا طالبہ ہراسگی کیس کو فوری طور پر سننے کا فیصلہ

جس پر وائس چانسلر نے نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ طالبہ کے ساتھ انصاف ہوگا، جس پرگزشتہ روز انہوں نے طالبہ کی درخواست پر پانچ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔

جس کے چیئرمین ڈاکٹر عابد کھرل ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین ، ڈاکٹر غزالہ یاسمین ، پروفیسر ڈاکٹر روحمہ حفیظ اور رجسٹرار کا نمائندہ شامل ہوگا۔

کمیٹی کو جلد سے جلد شواہد کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کمیٹی سوموار سے کام شروع کرے گی۔

واضح رہے یونیورسٹی کی ایک طلبا تنظیم بھی اس ہراسگی کیس میں کارروائی نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی بھی تھی ، جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمدعلی شاہ نے واضح کردیا ہے کہ ایسے واقعات کےلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ، ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button