Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"ڈی رپورٹرز” کی خبر پر ایکشن ! زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا طالبہ ہراسگی کیس کو فوری طور پر سننے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی شعبہ اردو کی ایم فل طالبہ کو چئیرمین اردو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ممتاز کلیانی کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کرنے اور طالبہ کو ان سے تعلقات قائم کرنے کے لیے تنگ کرنے کے الزامات سامنے آنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ طالبہ نے جو درخواست چیئرمین اردو کے خلاف دی ہے اس طالبہ کو مکمل سنا جائے گا اور ہیرنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں ہراسمنٹ کا ایک اور کیس، خواہش پوری نہ کرنے پر طالبہ کو فیل کردیا

انہوں نے کہا کہ زکریا یونیورسٹی کی تمام طالبات میری بیٹیوں جیسی ہیں ، اور میں کسی کو بھی طالبات کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دونگا

ایسے معاملات حساس نوعیت کے ہوتے ہیں، اور ہمیں فیکلٹی کو بھی دفاع کا موقع دینا ہوگا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button