Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

قانون کی پاسداری اور پولیس کی معاونت میرا جرم بنادیا گیا : الیاس صدیقی

تعلیمی بورڈ ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری اور پولیس کی معاونت کرنے کی پاداش میں میرے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی جبکہ ملزم کو تاحال معطل نہیں کیا گیا جو جیل میں ہے جو اتھارٹیز کی کھلی جانبداری ہے۔

انہوں نے کہ دفتری عمر حیات ایک عادی مجرم ہے، اس کے خلاف ایک ایف آئی آر تھانہ چہلیک میں درج ہے جس میں 32 لاکھ روپے کا دین دار ہے جبکہ ایک ایف آئی آر تھانہ لوہاری گیٹ میں درج ہے، جس میں اس نے 15 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے۔

وقوعہ کے روز ملزم کو دفتر میں موجود پا کر پولیس کو رپورٹ کی پولیس نے آکر ملزم کی نشاندہی کےلئے کہا جس پر پولیس نے ملزم کو تحویل میں لیکر حوالات میں بند کردیا۔

حیرت کی بات ہے بورڈ اتھارٹیز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری کو اغوا کے الزام میں معطل کردیا ایک ملزم جو 27 جون سے تھانے میں بند ہے اور ریمانڈ پر ہے اس کو تاحال معطل نہیں کیا، میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، مدعی نے اپنا حق استعمال کیا، یونین کی طرف سے ہڑتال اور احتجاج کا رویہ مناسب نہیں ہے میری معطلی میں کسی قانون کا حوالے نہیں دیاگیا یہ ذاتی عناد پر بورڈز اتھارٹیز نے فیصلہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button