Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے "بینائی سے محروم افراد کے لیے "کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم کا تعارف” کورس کا آغاز

ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سینٹر پاکستان نے ایس ٹی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت کورس کے پہلے ٹرین-دی-ٹرینر ایڈیشن کا آغاز کیا، اس کورس کا مقصد شرکاء کو ان کی ڈیجیٹل خواندگی کو بڑھانے کے لیے کمپیوٹر کی ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا۔

ڈیف ٹاک، ایک تنظیم جو مختلف طور پر معذور افراد کے لیے مواصلاتی خلاء کو پورا کرتی ہے، اس کورس میں ایک کلیدی پارٹنر کے طور پہ خدمات دے رہی ہے، جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ بصارت اور بصارت سے محروم دونوں تربیت یافتہ افراد مکمل طور پر حصہ لے سکیں۔

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر ارشد سلیم نے کہا کہ سب کے لیے یکساں مواقع پیدا کرنے کے لیے جامع تعلیم اور ڈیجیٹل خواندگی کی اہمیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس اہم اقدام کو آگے بڑھانے میں بین الاقوامی ٹرینرز اور شراکت داروں کی کوششوں کو سراہا۔

معروف ٹرینرز، اٹلی سے پروفیسر ڈاکٹر کرسٹیان برنارگی اور سینیگال سے مسٹر ساڈا کین نے افتتاحی سیشن کی قیادت کی۔

مختلف طور پر معذور افراد کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم میں ان کی مہارت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ شرکاء ٹیکنالوجی سے چلنے والی دنیا میں ترقی کے لیے درکار مہارتیں حاصل کریں۔یہ اقدام ڈیجیٹل ٹرانسفر میشن سینٹر پاکستان کے ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے اور مختلف طور پر معذور افراد کو ڈیجیٹل اکانومی میں فعال طور پر حصہ لینے کے ٹولز کے ساتھ بااختیار بنانے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button