ویمن یونیوسٹی کا سیلاب زدگان کے لئے بڑا اعلان

ویمن یونیورسٹی ملتان، سیلاب زدگان کی مدد کےلئے میدان میں آگئی، فنڈز ریزنگ کے ساتھ ساتھ شہرمیں امدادی کیمپ لگائے جائیں گے، طالبات اورسٹاف کے علاوہ شہریوں سے بھی امداد کےلئے رابطہ کیاجائےگا ۔
اس سلسلے میں اہم اجلاس رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں تمام شعبوں کی چیئرپرسنز نے شرکت کی، اجلاس میں سیلاب متاثرین کی حالت زار پر گفتگو کی گئی اور فیصلہ کیاگیاکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمظیٰ قریشی کے وژن کے مطابق ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے، جس میں متاثرین کوزندگی کی بنیادی اشیا کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کچھ مالی امداد بھی کی جائے تاکے وہ اپنے گھر کودوبارہ تعمیر کرسکیں۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ متاثرین سیلاب کےلئےامدادی کیمپس لگائے جائیں گے، جس میں طالبات سٹاف اور فیکلٹی ممبران کو اپیل کی جائے گی کہ وہ دل کھولکرمدد کریں۔
علاوہ ازیں شہریوں اور مخیر حضرات سے رابطہ کرکے امدادی فنڈز کےلئے کہاجائےگا، اجلاس میں متاثرین کےلئے خیموں کی فراہمی ،خشک دودھ، ادویہ،کپٹروں اور آنے والے سرد موسم کے کپٹروں کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔
اس امدادی کیمپ کی سربراہ ڈاکٹر میمونہ خان ہوں جو امدادی اشیا کوحق داروں کو پہچانے کی پابند ہوں گی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرارقمر رباب نےکہا کہ اس وقت ملک عزیز کے بڑی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی لاکھوں افراد اس وقت کھلے آسمان تلے پڑے ہیں، ان کوہماری امداد کی ضرورت ہے۔
ویمن یونیورسٹی اس دکھ کی گھڑی میں انکے ساتھ کھڑی ہے ، یہاں عملہ اوراساتذہ ان کے درد کی گھڑی میں ساتھ ہیں ۔
ہماری شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ویمن یونیوسٹی کے امدادی کیمپ میں دل کھول کرچندہ دیں تاغکے ضرورت مندوں کی مدد کی جاسکے۔
اس کیمپ کی فوکل پرسن ڈاکٹر میمونہ خان ہیں بے



















