Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کولیشن فار انکلیسیو پاکستان CIPملتان ریجن کا ماہانہ اجلاس

کولیشن فار انکلیسیو پاکستان CIPملتان ریجن کا ماہانہ اجلاس ملتان کے بلنگ ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کنوینئر سی آئی پی فرزانہ ارم ایڈووکیٹ نے کی جب کہ ریجنل مینٹور علی اظہر سمیت فورم کے تمام ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ۔
اجلاس میں سی آئی پی ملتان ریجن کی ماہ جون کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ماہ جولائی کے لئے ورکنگ پلان بھی مرتب کیا گیا۔ اس دوران شرکاء نے ریجن میں افراد باہم معذوری اور خواتین کے شہری و سیاسی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
شرکاء نے اس موقع پر علاقے میں خواتین سے متعلق جدید تقاضوں کے عین مطابق قانون سازی کئیے جانے کی ضرورت واہمیت پر زور دیا ، فرزانہ ارم ایڈووکیٹ نے کہا کہ خواتین کی 5% کوٹہ کو ڈویژنل لیول پر نمایندگی دینا بہت ضروری ہے تاکہ عام خواتین کو سیاسی عمل میں بھرپور شمولیت کا موقع مہیا ہو ۔
پنجاب میں افراد باہم معذوری ایکٹ 2019 کے فوری نفاذ کو ممکن بنانے کے لیے ایکٹ کے رولز آف بزنس کی جلد منظوری کو یقینی بنایا جائے اجلاس کے دوران ملتان ریجن کے آئندہ متوقع بلدیاتی انتخابات میں الیکشن ایکٹ 2017 کے عین مطابق افراد باہم معذوری اور خواتین کے انتخابی عمل میں بھر شمولیت اور بلدیاتی اداروں میں بھرپور نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اور قومی شناختی میں خواجہ سرا کے لیے جینڈر والے خانے میں x کو ختم کرنے یا x والی شناخت کے ساتھ عرب ممالک بشمول سعودی عرب میں خواجہ سراوں کے داخلہ کو یقینی بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button