Breaking NewsEducationتازہ ترین
بہاولپور : تعلیمی بورڈ کے دس ملازمین کو مستقل کردیا گیا
تعلیمی بورڈ بہاولپور میں عرصہ 3 سال ملازمت پوری ہونے پر دس ملازمین کو پنجاب ریگولر ایکٹ کے تحت مستقل کر دیا گیا۔
سیکریٹری بورڈ ظہور احمد چوہان نے صدر ایمپلائز رانا نوید اختر جنرل سکریٹری ذوالفقار علی چدھڑ کی موجودگی میں مستقل ہونے والے ملازمین کو آرڈر تقسیم کیے۔
صدر ایمپلائز رانا نوید اختر نے کہا کہ ہم ہمہ وقت ملازمین کی فلاح کیلئے کوشاں رہتے ہیں اور ملازمین کے مسائل کیلئے وقتا فوقتاً اٹھارٹی سے ملتے رہتے ہیں تاکہ ملازمتیں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروا سکیں۔
جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ہماری اوّلین ترجیح ملازمین کو بروقت انکا حق دلوانا اور مسائل کو حل کروانا ہے جس کیلئے ہم ہر فورم پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔