Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹیوں کے بجٹ کی کٹوتی کی مذمت کرتے ہیں:ناظم اسلامی جمعیت طلباء

اسلامی جمیعت طلبا زکریا یونیورسٹی کے ناظم حارث نےکہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں اتنی بڑی کمی سمجھ سے بالاتر ہے۔

ملک بھر کی سرکاری جامعات وسائل کی کمی کی وجہ سے پہلے ہی بہت سے مسائل سے دوچار ہیں۔ لیکن ایسی صورت حال کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ کی کٹوتی کی تجویز انتہائی تشویشناک ہے۔

تعلیم کا حصول پہلے ہی متوسط طبقے کے لیے انتہائی مشکل ہے۔ بجٹ سے کٹوتی کرنے کے پیش نظر جامعات کی فیسوں میں کئی گنا اضافہ ہو گا ، جس سے والدین کو اپنے بچوں کی تعلیم کے حصول کے لیے دشواری اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سے نہ صرف بہت سے طلبہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم راہ جائیں گے بلکہ ہزاروں طلبہ تعلیم کے میدان سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نکل جائیں گے۔
حکومت کو اپنی اس تعلیم دشمن پالیسی پر غور و فکر کرنا چاہئے۔

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا ملتان حکومت کی اس گھٹیا تجویز کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ جون میں پیش ہونے والے بجٹ کا 4 فیصد حصہ تعلیم کے لئے مخصوص کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button