Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی الرٹ ، ہاسٹل سیل ، غیر ملکی طلباء کی سیکورٹی بڑھا دی گئی
زکریا یونیورسٹی کو عید کی چھٹیوں کی وجہ سے بند کردیا گیا، تمام ہاسٹل طلبا وطالبات سے خالی کرالئے گئے ، جبکہ سیکورٹی الرٹ کی وجہ سے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
سیکورٹی آفیسر زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ غیر ملکی طلباء کو ان کے ہاسٹلز تک محدود کردیاگیا ہے، اور ان پر اضافی سیکورٹی گارڈز تعینات کردئے گئے ہیں ، جبکہ غیر متعلقہ افراد کی انٹری بند کردی گئی ہے۔
یونیورسٹی میں بدھ سے تدریسی سرگرمیاں شروع ہوں گی ، جس کے لئے منگل کی رات کو ہاسٹل کھلنے کا امکان ہے ۔