زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی اے کیس :ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی ، لاء کالجز کو طلب کرلیا گیا
ایف آئی اے کی ایل ا یل بی اے کیس کی انکوائری، دو افسروں کا بیان قلمبند، کالجزکی انتظامیہ کو طلب کرلیاگیا ۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس میں نئی انکوائری کمیٹی بن گئی
فیڈرل انوسٹی گیشن اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس کی انکوائری شروع کردی ۔
ایف ائی اے کی ٹیم نے زکریا یونیورسٹی کا دورہ کیا ، اور تمام اس کیس سے جڑا تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا۔
داخلہ فارمز کنٹرولر آفس سے جبکہ رجسٹریشن کا ریکارڈ رجسٹرار آفس سے لیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی؛ سینڈیکیٹ اجلاس، شرکاء کا ایل ایل بی کیس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اعتماد
ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن آفس سے دو افسروں نے ایف آئی اے حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے ، جس میں کہاگیا ہے کہ انہوں نے ستمبر 2019میں ہائی کورٹ کے حکم کے بعد رجسٹریشن کی، جس کا ریکارڈ فراہم کردیاگیا ، طلبا کا تمام ڈیٹا کالجز کے پاس ہوتا ہے یونیورسٹی کے پاس صرف ان کا آئی کارڈ اور رزلٹ کارڈ آتا ہے ۔
امیدوار کہیں نوکری کرتا ہے یانہیں یہ کالجز حکام بہتر بتاسکتے ہیں۔
اگر یونیورسٹی کے علم میں یہ بات آتی تو وہ این او سی طلب کرلیتی، اس کی مکمل ذمے داری متعلقہ کالجز پر عائد ہوتی ہے۔
ایل ایل بی تین سالہ پروگرام پارٹ ٹو کے داخلہ بھجوانے کی مدت میں توسیع
بعدازں افسروں نے امیدواروں کی رجسٹریشن اور داخلہ امتحانات کے سسٹم بارے تفصیل سے بتایا ۔
دوسری طرف ایف آئی اے نے تمام کالجز کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا ہے ، کالجز کو جاری کئے گئے نوٹس کے مطابق تمام کالجز طلبا کے رجسٹریشن ریکارڈ ، رجسٹریشن ریٹرن کا ریکارڈ، امتحانات کے داخلہ فارمز ، امتحانی فیس کے ووچر کا ریکارڈ ساتھ لیکر متعلقہ افسر کے سامنے پیش ہوں ۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلائے گئے کالجز اپنے ساتھ ریکارڈ نہیں لائے تھے ، جس پر ان کو 5 روز کی مہلت دے دی ۔
سوموار کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق تمام کالجز کو آئندہ ہفتے میں گروپس کی شکل میں طلب کرکے بیانات قلمبند کئے جائیں گے ۔