Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی دہشت گردوں کےنشانے پر ،حفاظتی انتظامات شروع

ملک میں سیکورٹی کی خراب ہوتی صورتحال میں زکریا یونیورسٹی بھی دہشت گردوں کی نظر میں آگئی, سیکورٹی الرٹ جاری کردیاگیا ۔

جس کے بعد تمام سیکورٹی حکام نے سرجوڑ لئے ، اور اس کےلئے ڈسٹرکٹ انٹلی جنس کمیٹی اجلاس کمشنر ملتان کی صدارت میں ہوا، جس میں زکریا یونیوسٹی کی سیکورٹی کے حوالے سے بات کی گئی ۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں 22 طلباء ایسے ہیں جو ہر لڑائی جھگڑے کے واقعہ میں ملوث ہیں، جن میں سے 8 کو یونیوسٹی سے نکال بھی دیاگیا ہے، مجموعی طورپر 50 سے 60 طلباء یونیورسٹی کے امن وامان کو خراب کرنے میں ملوث ہیں، جبکہ 360 سے زائد سیکورٹی اہلکار مختلف شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ، جبکہ ضلعی پولیس بھی امن قائم کرنے میں ان کی مدد کرتی رہتی ہے ۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ طلبا کے جھگڑے ختم کرنے کے لئے مسائل کو حل کیاجائے، اور ان مسائل کو حل کے حوالے سے ایک لائحہ عمل تیارکرکے کمیٹی کو پیش کیا جائے ، یونیورسٹی حکام اپنی اس ذمے داری کونبھائیں۔

ایس ایس آپریشن کا کہنا تھا کہ 26 طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج ہیں، جس پر فیصلہ کیا گیاکہ یونیورسٹی کا درس گاہ کاتشخص برقرار رکھا جائے گا ، اور یونیورسٹی کےذرائع استعمال کرتے ہوئے امن وامان کویقینی بنایا جائے گا۔

قانون نافذکرنے والے ادارے اصل ڈیٹا تیار کریں گے، جس میں شر پسند طلباء کی فہرستیں تیار کی جائیں گی۔

فیصلہ کیاگیا کہ ضلعی حکام، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور یونیورسٹی حکام میں قریبی تعلق قائم کیا جائے گا تاکے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جاسکے ،خراب کردار کے حامل طلبا، لڑائی جھگڑوں میں ملوث افراد،امن امان کی صورتحال خراب کرانے طلباء کےساتھ انکی مالی مدد کرنےوالے، سپورٹ کرنے والے ،اور پلانر کی بھی فہرستیں تیار کی جائیں گی ۔

پولیس حکام یونیورسٹی حکام کے ساتھ ملکرتیارکریں گے ، اس معلومات کوکمیٹی کے آئندہ کے اجلاس میں پیش کی جائےگا اور دیگر اداروں کےساتھ شیئر کی جائےگی ، ایسے طلبا اور آوٹ سائیڈر جن کے خلاف مقدمات درج ہیں ان کو فوری گرفتارکیاجائے گا، اوران سے مکمل تفتیشن کی جائےگی ۔

یونیورسٹی میں ایک فعال جاسوسی نظام بنایا جائے، اس سلسلے میں یونیورسٹی کوئی ٹائم ضائع کئے بغیر اس نئے سسٹم کولانچ کرے ،تمام ملازمین کا مکمل ڈیٹا تیار کیا جائے، یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر چیکنگ کانظام سخت کردیا جائے ، اور اس بات کو یونیورسٹی حکام یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی آوٹ سائیڈر جو امن وامان کا مسئلہ پیداکرسکتا ہوں داخل نہ ہوسکے، ہاسٹلوں کی نگرانی سخت کردی جائے ، کوئی آؤٹ سائیڈر ہاسٹل میں رہائش پذیر نہیں ہوگا ، اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارورائی کی جائے، اور اس کی رپورٹ بھی ارسال کی جائے۔

گلگشت پولیس کیمپس کےاردگرد گشت کرے گی، یونیورسٹی حکام کی سیکورٹی سخت کی جائے، اور یونیورسٹی کی ڈسپلن کمیٹی کو متحرک کیاجائے، اور اس کو مضبوط بناتے ہوئے فیصلے کو اپلائی کیا جائے یونین کو سیکورٹی معاملات سے دور رکھا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button