Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرندوں کی خوراک کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی کے زیراہتمام پرندوں کی خوراک کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف روف خان نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے موسمی صورتحال اور پرندوں کی دیکھ بھال پر خصوصی اقدامات اٹھانے اور اسے وسیع پیمانے پر کرنے کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ ذرائع کمیونٹی سروسز کے ویژن پر عمل پیرا ہے، اور پرندے درختوں کا زیور ہوتے ہیں۔

موجودہ حالات میں پرندوں کی شہری علاقوں میں بقا ایک سوالیہ نشان ہے۔

ان کی بقا کے لیے طلباء اور تمام شہری پی ایچ اے اور یونیورسٹی کے ساتھ ملکر مضبوط اقدامات کریں تاکہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھا جا سکے۔

ڈی جی پی ایچ اے آصف روف خان نے شرکاء کو اس بات کا احساس دلوایا کہ شدید دھند کے موسم میں ہمیں اشرف المخلوقات ہونے کے ناطے پرندوں کی خصوصی دیکھ بھال کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس سال بھی اچھے ملتان پارکوں میں پرندوں کی افزائش اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دے گی۔

انچارج پلانٹ فار لائف سوسائٹی ڈاکٹر مقرب علی نے شرکاء کو پرندوں کے رہنے اور کھانے کے لیے پلاسٹک و دیگر مواد کے متعلق پروجیکٹ بارے بتایا۔

آخرمیں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان، ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر عاطف رحمان سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباءو طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button