Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی حیثیت کا تعین کرنے کےلئے اساتذہ اور طلباء کا سپریم کورٹ سے رجوع

سپریم کورٹ نے دو فروری کو زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار اور وائس چانسلر کو ایک ماہ کےلئے معطل کر دیاتھا مگر تاحال اس کے تحریری احکامات جاری نہیں کئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان : زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس؛ سپریم کورٹ نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو معطل کر دیا

اس وقت یونیورسٹی میں پرو وائس چانسلر اپنے فرائض سر انجام دے رہےہیں، لیکن یونیورسٹی کے اہم معاملات تعطل کا شکار ہیں، جس پر یونیورسٹی اساتذہ ،طلبا نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، اور ایک درخواست عدالت کو جمع کرائی ہے کہ دو فروری کو عدالت نے ایل ایل بی کیس میں یونیورسٹی کے اہم آفیسر کو معطل کر دیا تھا ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، مگر عدالتی احکامات جاری نہ ہوسکے، جس کی وجہ سے یونیورسٹی متاثر ہورہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ایل ایل بی کیس : ایف آئی اے کی ٹیم کی پھر زکریا یونیورسٹی میں سرگرمیاں، ایک بار پھر سوال نامہ تھما دیا

عدالت سے اپیل ہے کہ تحریری فیصلہ فوری طور پر جاری کیا جائے تاکہ صورتحال واضح ہوسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button