Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک سے لیکر پی ایچ ڈی کےلئے سکالر شپ کا اعلان
پنجاب میں میٹرک سے لیکر پی ایچ ڈی کےلئے سکالر شپ کا اعلان کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ سپورٹ سکالرشپ پروگرام 2023 کا اعلان کردیا گیا، جس میں نویں ، دسویں سے لیکر پی ایچ ڈی کے امیدوار اپلائی کرسکتے ہیں ۔
سکالر شپ کےلئے 10لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں طلبا وطالبات اس میں اپلائی کرسکتے ہیں، سکالر شپ کے لئے عمر کی حد 35سال ہے، سکالرشپ کا 50فیصد حصہ نیڈ بیس طلبا کے لئے مختص ہے ۔
خواہشمند طغلبا ویب سائٹ پر اپلائی کرسکتے ہیں، ٹیسٹ پاس کرنے والے طلباء ہی سکالر شپ کے اہل ہوں گے۔
اپلائی کرنے کی آخری تاریخ آج 15جون مقرر کی گئی ہے ۔