Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں داخلوں کا ہدف 98فیصد مکمل، کم داخلے والے ڈیپارٹمنٹس کی فیس بھی کم کردی گئی

بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ جامعہ زکریا میں داخلوں کی صورتحال حوصلہ افزا ہے، گزشتہ سال 6200 طلباء و طالبات کے داخلے ہوئے تھے، جبکہ اس سال 9500 داخلے ہوچکے ہیں، یعنی گزشتہ سال کی نسبت 3300 زیادہ داخلے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ملتان : فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز میں دوسری بار بھی داخلے مایوس کن

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے اس سلسلے میں پلاننگ کی، طلبا و طالبات کی مشکلات کے پیش نظر فیس بڑھانے کی بجائے کم کردیں یعنی جن ڈیپارٹمنٹس میں داخلے نسبتاً کم ہوتے ہیں، ان کی فیسیں 10ہزار روپے تک کم کردیں۔
زکریا یونیورسٹی میں زیادہ سے زیادہ داخلوں کی گنجائش 10ہزار ہے، اور اب تک 9500داخلے ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی اساتذہ کی ٹیم کے ساتھ کوالٹی آف ایجوکیشن زکریا یونیورسٹی کا طرہ امتیاز ہے، طلباء و طالبات کو زیادہ سے زیادہ معیاری سہولیات کی فراہمی مشن ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں داخلوں کی بدترین صورتحال

دریں اثنا بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ایڈمشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، صدارت چیئرمین ایڈمشن کمیٹی و ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے کی جبکہ ڈین پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک ، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے کمپیوٹر سیل میں بے ضابطگیاں، داخلے کی منتظر طالبات کو پریشانی کا سامنا

اجلاس میں فارن سٹوڈنٹس کی سہولیات میں اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے کہاکہ مزید داخلوں کی توقع ہے، یونیورسٹی نے پچھلے 5 سال کا داخلوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button